18 اگست 2020 - 12:47
آیت اللہ تسخیری کے سانحہ ارتحال پر ڈاکٹر ظریف کا تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے آیت اللہ محمد علی تسخیری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور اسمبلی کے سابق سکریٹری جنرل آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے دئے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ عالم اسلام کی اس ممتاز شخصیت جس نے اپنی ساری بابرکت زندگی اسلام کے فروغ اور انقلاب و اسلامی جمہوریہ کے استحکام میں صرف کر دی کا ضیاع ناقابل جبران ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجمع تقریب مذاہب میں ان کی مخلصانہ خدمات نے عالم اسلام میں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں موثر اقدامات اٹھائے۔
ڈاکٹر ظریف نے اپنے پیغام کے ذریعے رہبر انقلاب کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے علاوہ مرحوم مغفور کے پسماندگان کو بھی تسلیت پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲